ایوان صدر نے دنیا کے پہلے صدارتی دفتر کا اعزاز حاصل کرلیا

325

اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد میں گرین پریزیڈینسی منصوبے اور ایوان صدر کی آئی ایس او سرٹیفکیشن تقریب کا انعقاد ۔ صدرعارف علوی کی شرکت ،پاکستان کے ایوانِ صدر نے دنیا کے پہلے صدارتی دفتر کا اعزاز حاصل کیا ہے، جسے آئی ایس او 50001 کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ایوانِ صدر میں بجلی کی بچت
کے لیے جو اقدام کیا گیا ہے اس کو ملک بھر میں اپنانے کی ضرورت ہے، منصوبے سے خزانے کو 72.5 ملین روپے کی بچت ہوگی، 35 فیصد توانائی بچائی جا سکے گی، ایوانِ صدر میں شمسی توانائی منصوبے سے مکمل طور پر توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا مملکت اس اقدام سے سالانہ 3144 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول میں جانے سے بچائی جا سکے گی ۔