20روزہ خصوصی آئی ٹی اور کمپیوٹر تربیتی پروگرام فیز 2 اختتام پذیر

109

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں سندھ ایچ ای سی کی جانب سے ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی اور جی سی یونیورسٹی کی فیکلٹی کے لیے 20 روزہ خصوصی آئی ٹی اور کمپیوٹر کا تربیتی پروگرام فیز 2 اختتام پذیر ہوا۔تربیتی پروگرام میں جی سی یونیورسٹی کی فیکلٹی کے علاوہ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین کو بھی ٹریننگ دی گئی ہے۔جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے فیکلٹی کے 20 روزہ تربیتی پروگرام کے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ فیکلٹی کے لیے اس طرح کے تربیتی پروگرامز سے ان کے پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی پروگرامز اسٹاف کیلیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔پروفیسر نے اس موقع پر کہا کہ سندھ ایچ ای سی کا پروفیشنل ڈولپمنٹ کے حوالے سے بہت اہم کردار رہا ہے۔ جی سی یونیورسٹی سندھ ایچ ای سی کے سہکار پر ان کے شکرگزار ہے اور امید کرتے ہیں کہ اس طرح کا تعاون برقرار رکھا جائے گا۔سندھ ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے شروع ہونے والا تربیتی پروگرام 13 ستمبر سے شروع ہوا جو جی سی یونیورسٹی میں 20 روز تک جاری رہا، جس میں جی سی یونیورسٹی کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کے ٹرینر نے بھی حصہ لیا۔
ٹنڈوالٰہیار ،گھریلو پریشانی سےتنگ 6 بچوں کی ماں کی خودکشی
ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)سنجر چانگ کے قر یب 6 بچوں کی ماں نے گھر یلو پر یشانیوں سے تنگ ہو کر خود کشی کر کے زند گی کا خاتمہ کر لیا ۔ سنجر چانگ کے قر یب ایک گائوں میں6 بچوں کی ماں گنگا نے گھر یلوں پر یشانیوں کے سبب گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر لیا جبکہ دوسری جانب پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ بعدازاں مر حومہ کو ان کے آبائی قبر ستان میں سپر خاک کر دیا گیا ۔