سیرت مصطفی ﷺپوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے،علماء کرام

412

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت)سیرت مصطفیﷺ پوری انسانیت کیلیے مشعل راہ ہے،نبی اکرمﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اللہ رب العزت نے نبی اکرمؐ کی امت سے پیدا کیا۔ نبی اکرمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ۔ نبی اکریمؐ نے حقوق العباد کا درس دیا۔ آپؐ نے دین اسلام کی تبلیغ کرکے کفراورشرک میں ڈوبی قوم کوراہ ہدایت دکھائی۔ آپؐ کی آمد سے دنیانور سے معطر ہوگئی۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ آپؐ کے اسوائے حسنہ پرچل کردنیاسے نفرت کاخاتمہ کر کے امن کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام محبت و اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے، ایک دوسرے کی عزت اور جان و مال کی حفاظت سب پر لازم ہے اگر اسلام کے اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جائے تو پوری دنیا امن وسلامتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار حضر ت علامہ مولانا عبدالغفور حضوری نے جامع مسجد حیدری میں منعقد ہو نے والی محفل میلاد جشن میلادالنبی کی روحانی محفل سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب نبی رحمت ﷺ کی ولادت ہوئی تو ظلمت کا اندھیرا دور ہوگیا،وہ بڑا عجیب دور تھا ،جہالت اپنے عروج پر تھی۔آپ ﷺکی آمد سے قبل بڑے بڑے واقعات ہوئے، بارہ ربیع الاول صبح صادق کے وقت سرکار ﷺکی ولادت ہوئی ،اس وقت رات جارہی تھی اور صبح آرہی تھی ، خوشبوئوں سے مہکے ہوئے سرکار ﷺدنیا میں تشریف لے آئے، جسم انور صاف ستھرا اور خوشبوئوں سے مہکا ہوا تھا ،سرکارﷺ جب دنیا میں تشریف لائے تو سجدہ فرمایا اور اپنی امت کو یاد فرمایا ،اس وقت بھی ا پنی امت کو یاد فرمایا حضرت حلیمہ سعدیہ ؓ کے نصیب کے بھی کیا کہنے آپ کو رہتی دنیا جانے گی کیونکہ ان کا نام نبی پاک ﷺکے نام سے جڑ گیا ،پیارے آقا ﷺ کی خدمت کی برکت سے ان کا نام قیامت تک روشن ہوگیا۔