ٹنڈومحمد خان،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ،19 گرفتار

365

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد بلوچ کے احکامات ، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری ، 19 ملزمان گرفتار ، 7305 عدد تیارشدہ مین پڑیاں برآمد ، 8 الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد بلوچ کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف سخت آپریشن کیے جانے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ ا و سٹی پولیس اسٹیشن فہیم فتح نے ٹنڈومحمدخان شہر کے 8 الگ الگ علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 مین پوری سپلائرز محمد ایوب سومرو ، شوکت علی ڈیتھو ، ارسلان صدیقی ، عرفان علی سومرو ، عبدالستار خاصخیلی ، زبیر احمد بھٹی ، محمد اسلم بھٹی ، بلال احمد ملاح ، محمد ارشد عرف بھورو ، رسول بخش عرف بابو ، نذیر احمد میمن ، سجاد ناگوری ، نذیر احمد دل کو گرفتار کر لیا ، جن کے قبضے سے 5250 عدد تیارشدہ مین پوریاں برآمد کرکے ، 8 الگ الگ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ، پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو کے ایس ایچ او نے مین پوری سپلائر ز کیخلاف 3 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان سورج ٹھاکر ، وکر م کولہی اور راجو کولہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1100 عدد مین پوریاں برآ مد کر کے پولیس اسٹیشن شیخ بھرکیو میں منشیات ایکٹ کے تحت 3 الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے دوران گشت دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دو مین پوری سپلائرز علی رضا ملاح اور محمد ہاشم مگسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 550 عدد مین پوریاں برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او نے مین پوری سپلائر ز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر نوید لغاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 405 مین پوریاں برآمد کر کے بلڑی شاہ کریم پولیس اسٹیشن میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔