حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، قادر مگسی

239

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے تھر میں غذائی قلت کے باعث معصوم بچوں کی اموات اضافے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے
ہوئے کہاکہ تھر میں دنیا کے چوتھے نمبر بڑے کوئلے کے ذخائز ہیں لیکن حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کے باعث تھر کے لوگوں کی حالت زار بہتر نہ ہوسکی جس کے باعث تھر کے باشندے ایک وقت بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتے ہیں، غذائی قلت کے باعث معصوم بچے موت کی آغوش میں جارہے ہیں تھر کے لوگوں کو صاف پانی تک میسر نہیں ،اللہ تعالی نے سندھ کو ہر نعت سے مالا مال کیا ہے لیکن حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں سندھ موجود ہی نہیں ہے وقت آگیا ہے کہ سندھ کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں ۔