ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل یا پیر کو ہوسکتا ہے، شیخ رشید

224

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل یا پیر کو ہوسکتا ہے، سب معاملات طے ہوگئے ہیں، آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس
جو معلومات ہیں سب معاملات طے ہوگئے ہیں، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہوجائے گا، ہوسکتا ہے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان کل ہوجائے یا پیر کو ہوجائے، آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائے گا، عمران خان نے کہا کہ ان کی باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی میں لوگوں کو اعتماد میں لیا، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں ، کوئی اختلاف نہیں ہے کس چیز کا اختلاف ہوگا؟میری زندگی میں ایسے لاتعداد معاملات آئے، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اسی کے ساتھ جاؤں گا، بعض باتوں کا جواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں، مجھے اندازہ ہے لیکن کیا کرنا ہے فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، دونوں سائیڈز مطمئن ہیں سب حالات ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ناکارہ اپوزیشن ملی، حکومت کا چوتھا سال چل رہا ہے اس سال کارکردگی دکھانی ہے پانچوں سال الیکشن کا ہوتا ہے۔