حیدرآبادمیں چپ تعزیہ جلوس بازار ،شاہراہیں ،موبائل سروس بند

128

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں چپ تعزیے کے جلوس کے موقع پر موبائل سروس اوراطراف کی تمام دکانوں،بینکوں،ہوٹلوں کوبند کرادیا گیا ، جبکہ 30سے زاید مقامات، گلیوں اور شاہراہوں کو خاردار تار یں لگاکر بند کردیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حیدرآباد شہر میں بھی 8ربیع الاول کو ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیہ جلوس قدم گاہ مولاعلی سے برآمد ہواجومحفل حسینی،لجپت روڈ، صدر اور تلک چا ڑ ھی چوک سے گزرتا ہو اامام با ر گا ہ دادن شا ہ کر بلا پہنچ کر اختتا م پذ یر ہوا،جلوس کے مقررہ راستوںکے اطراف کے علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی،جلوس کے موقع پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، جس کے تحت جلوس کی گزرگاہ اور اس کے اطراف کی تمام دکانوں،بینکوں،ہوٹلوں کوبند کرادیا گیا جبکہ 30سے زاید مقامات، گلیوں اور شاہراہوں کو خاردار تار یں اور قناتیں لگاکر بند کردیا گیا تھا۔جس کے
باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہا اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ۔ڈی آئی جی حیدرآبادشرجیل کھرل نے چپ تعزیہ جلوس کی سیکورٹی کوغیر معمولی بنانے کی ہدایت جاری کی تھیں ۔ حیدرآباد رینج نے جلوس کے چاروں اطراف سیکورٹی ،سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی تعیناتی،انٹری چیکنگ،ناکے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ،کنٹرول روم سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کیے تھے۔