حیدرآباد: میراں اسکول کے قریب پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

400

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مارکیٹ تھانہ میراں اسکول کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ میراں اسکول کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکوکوزخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا،گرفتار ملزم ڈکیتیوں، لوٹ مار، چوری، پولیس مقابلوں اور ناجائز اسلحہ جیسی 10 سے زایدسنگین
مقدمات میں ملوث اور مطلوب ہے،گرفتار ملزم عمران آرائیں تلک چاڑی حیدرآباد کا رہائشی ہے۔