سندھ میں سی این جی آج سے 10روزکے لیے بند

204

کراچی( آن لائن)سندھ میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس بحران نے دستک دے دی ہے۔ سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں 10 روز کے لیے سی این جی
اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایس ایس جی سی کے مطابقسندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ 16اکتوبر کی صبح 8بجے سے پیر25اکتوبر کی رات 8بجے تک 228گھنٹے کے لییگیس فراہمی بند رہے گی۔واضح رہے کہ اس وقت ایل این جی کے نرخوں میںاضافے کے باعث پہلے ہی سی این جی کی قیمت180تا185روپے کلو کی سطح پر ہے اور سی این جی کی بندش کے باعث نہ صرف ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں بلکہ سی این جی اسٹیشنز مالکان اور سی این جی کٹس والی گاڑیوں کے مالکان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔