الیکشن کمیشن میں 26 افسران کے تقرر و تبادلے

122

کراچی(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن میں 26 افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔این اے 75 ڈسکہ انکوائری
رپورٹ تیار کرنے والے سعید گل کی گریڈ 21 میں ترقی، سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان ایڈیشنل ڈی جی ایڈمن مقرر کردیا، ایڈیشنل ڈی جی جاوید رحمت خان جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ مقرر کردیا گیا ہے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق ڈی جی لوکل گورنمنٹ الیکشن مقرر، جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان مقرر کردیا گیا۔الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ڈائریکٹر ریسرچ عدنان بشیر کا کوہاٹ تبادلہ کردیا گیا، ڈائریکٹر ریسرچ عدنان بشیر کو ریجنل الیکشن کمشنر کوہاٹ لگا دیا گیا۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر کے پی ہارون خان کو ایڈیشن ڈی جی ٹریننگ تعینات کردیا گیا ہے۔