مسجد الحرام کو نمازیوں کیلیے مکمل کھولنے کا فیصلہ

227

ریاض (آن لائن )سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔