چین اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

396
بیجنگ: چینی فوج کی جانب سے روس کے ساتھ ولادی ووستوک کے سمندر میں ہونے والی فوجی مشقوں کی جاری کردہ تصاویر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور روس نے سائبیریا کے ساحلوں پر مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ۔ یہ مشقیں روس کے شہر ولادی ووستوک کے کھلے سمندر کی، خلیج گرینڈ پیترو میں کی جا رہی ہیں۔مشقوں کا ہدف چینی اور روسی بحری بیڑوں کی مواصلاتی رابطے، بارودی سرنگ سے تحفظ، راکٹ لانچر اور آبدوز لانچر صلاحیتوں کا استعمال کر کے مشترکہ کاروائی کے ذریعے بحری اہداف پر فائرنگ کی قابلیت کو فروغ دینا ہے۔ مشقوں میں چین نے پہلی بار اپنے آبدوز لانچر طیاروں اور 10 ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈساسٹرائر جہازوں کو بیرونِ ملک روانہ کیا ہے۔ یہ مشقیں اتوار کے روز جاری رہیں گی۔