جاپان میں سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کردی

567
ٹوکیو: لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی ترجمان سانائے تاکاچی تنظیم کے منشور کا اعلان کررہی ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم کیشیدا فومیو کی جانب سے پارلیمان کا ایوان زیریں تحلیل کرنے کے بعد جاپان کی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے لیے مہم عملی طور پر شروع کر دی ہے۔ انتخابات کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز 19 اکتوبر سے ہو گا۔ 4سال میں منعقد ہونے والے ان پہلے عام انتخابات میں انتخابی مہم جوئی غیر معمولی طور پر مختصر ہو گی ، جس میں ایوان کی تحلیل سے رائے دہی کے دن تک صرف 17 ایام ہیں۔ یہ جنگ کے بعد کے دور کی مختصر ترین مدت ہے۔ کیشیدا کی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی اور اس کی جونیئر اتحادی جماعت کومیتو کا ہدف ایوان زیریں میں اپنی اکثریت برقرار رکھنا ہے۔ حکمراں اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو ثابت قدمی سے جاری رکھنا اور معیشت کی تعمیر نو کرنا چاہتے ہیں۔