ڈی جی پرائس کنٹرول کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب

307

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں آٹے،چینی سمیت دیگر اشیاء ضروری کے بحران کے خلاف کے درخواست ،عدالت نے 9 نومبر کو ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا۔گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عملدرآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ عدالت نے ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز تعینات کرنے کا حکم دیا تھا،ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ایک دو روز میں تعینات کردیے جائیں گے،ڈی جی کی تعیناتی کا آئندہ سماعت پر نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا جائے گا،عدالت نے 9 نومبر کو ڈی جی بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا درخواست گزار کاکہناہے کہ،قوانین موجود ہیں جنہیں نافذ کرکے عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے۔دوسری جانبسندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں من مانے اضافے پر کمشنر کراچی اور دیگر کے خلاف توہین کی درخواست کی سماعت،عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر سے رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی من مانی قیمتوں سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ عدالت نے کمشنر کراچی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دودھ کی قیمت کے تعین کا حکم دیا تھا،متعلقہ ادارے میکنزم بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں،دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کے لیے مہلت دی جائے،عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔