ترکی افغان طالبان رہنمائوں کی میزبانی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

542

انقرہ (آن لائن) ترکی افغان طالبان رہنمائوں کی میزبانی کرنے والا پہلا ملک بن گیا ، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں وفد ترکی پہنچا جہاں ترک وزیر خارجہ میولوٹ چاوش اولو نے استقبال کیا ،جب سے طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالی ہے تب سے طالبان دنیا کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرکردہ ہیں۔ ترکی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ طالبان کی ہر قسم کی مدد کے لیے تیار ہیں تاہم طالبان حکومت کو فی الحال تسلیم نہیں کرسکتے۔ میولوٹ چاوش اولو نے انقرہ میں بند کمرہ مذاکرات میں طالبان کے پیغام کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری کو طالبان انتظامیہ سے مذاکرات کی اہمیت کے بارے میں بتا چکے ہیں لیکن تسلیم کرنا اور مذاکرات کرنا 2 مختلف چیزیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی معیشت متاثر نہیں ہونی چاہیے اس لیے ہم ان ممالک سے کہہ چکے ہیں کہ بیرون ملک موجود افغانستان کے منجمد کھاتوں کو مزید لچک کے ساتھ فعال کرنا چاہیے تاکہ تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔