چیف آف دی ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ مصر نے جیت لیا

392

اسلام آباد (جسارت نیوز)چیف آف دی ائر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں مردوں کا ٹائٹل مصر کے مصطفی ال سرٹی نے جبکہ خواتین کامصر کی سلمی الطیب نے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرپاکستان اسکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ایئرمارشل عامر مسعود اور سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر ارمغان عزیز بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز مصحف اسکواش کمپلیکس میں مردوں کے فائنل فرانس کے آگست ڈسورڈ اور مصر کے مصطفی ال سرٹی کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں مصر کیمصطفی ال سرٹی نیفرانس کے آگست ڈسورڈ کو 3-1 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کیا۔پہلے سیٹ میں فرانس کے آگست ڈسورڈ نے 11-9 سے کامیابی حاصل کی،دوسرے سیٹ میں مصر کے مصطفی ال سرٹی نے 11-7 سے فتح حاصل کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھی مصر کے مصطفی ال سرٹی نے 11-6اور 12-10 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-1 سے جیت لیا۔خواتین کے فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے فرانس کی میری اسٹیفن کو 3-0 سے شکست دے کر چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مصر کی سلمی الطیب نے پہلے سیٹ میں 11-6 سے، دوسرے سیٹ میں 12-10 اور تیسرے سیٹ میں11-4 سیکامیابی حاصل کی۔واضع رہے کہ مردوں پہلے فائنل میں فرانس کے آگست ڈسورڈ نے پاکستان کے طیب اسلم کو 2-3 سے ہرا کرکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کے مصطفی ال سرٹی نے ہانگ کانگ کے ہنری لیونگ کو 3-1 سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔