محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،سر سید کرکٹ کلب کی کامیابی

153

کراچی (اے پی پی)محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کرلی، عمران علی نے تباہ کن بولنگ کامظاہرہ کیا جبکہ راشد علی اور سعید حسن نے نصف سینچریاں اسکورکیں۔ الرحمن کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں سر سید کرکٹ کلب نے مجاہد جیمخانہ کولٹس کو باآسانی 144 رنز سے شکست دیدی۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں سر سید کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکورکیے۔ راشد علی نے 68 ، سعید حسن نے 50 ، مشرف شیخ نے 22 اور زین علی نے 21 رنز اسکور کیے۔ عمیر غنی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مجاہد جیمخانہ کولٹس کی پوری ٹیم 165 اوورز میں صرف 76 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ یوسف حیات نے 28 اور منظور احمد نے 25 رنز اسکور کئے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپینر عمران علی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔