پاکستان اسٹاک، 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

299

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کے اضافے سے44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں47ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ63.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،کیمیکل اور فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 44800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں487.85پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 44333.68 پوائنٹس سے بڑھ کر44821.53پوائنٹس ہو گیا اسی طرح178.45پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 17343.02پوائنٹس سے بڑھ کر17521.47پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30504.63پوائنٹس سے بڑھ کر30770.14پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 47 ارب 28 کروڑ23لاکھ3ہزار384روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب 47 ارب 64 کروڑ 37 لاکھ 64ہزار252روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 94 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ 67 ہزار 636 روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 43 لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ رہا۔