امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے تجارتی وفد کا امریکا کا کامیاب دورہ

417
واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید صدر امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم امتیاز حسین کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے وفد نے معروف بزنس مین اور امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے امریکا کے کامیاب دورے کے بعد تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اعلی سطح کے تجارتی وفد نے امریکا کے مختلف شہروں نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، اٹلانٹا، ڈلاس، آسٹن اور شکاگو کا دورہ کیا وفد میں نوید عیسی، ذیشان الطاف لوہیا، سید ناصر وجاہت، عبدالکریم آڈھیا، سمیر شمسی، عاصم محمدی، نعمان اور غیاث احمدانی شامل تھے، وفد نے امریکا میں تجارتی، ثقافتی، سیاسی، سماجی اور دیگر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا، دورے کے موقع پر وفد نے امریکا کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں تجارتی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید کی خصوصی دعوت پر پاکستانی سفارتخانہ کا دورہ کیا ۔