سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں اقتصادی بحالی کی تحریک میں کمی

273

لاہور(کامرس ڈیسک) وبا کے باعث پیدا ہونے والے اقتصادی اثرات سے ممالک کے باہر نکلنے کے بعد عالمی سطح پر ترقی کی بلند کی شرح سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں کمزور پڑ گئی ہے لیکن اعتماد اورآرڈرز کی سطح اب بھی بلند سطح پر ہے۔ یہ بات دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ ایسوسی ایشن (اے سی سی اے)اور انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس(آئی ایم اے) کے ایک مشترکہ عالمی اقتصادی سروے (جی ای ایس )میں بتائی گئی ہے۔سروے کے مطابق ،سنہ 2021ء کی تیسری سہ ماہی میں، عالمی اعتماد میں کمی واقع ہوئی جس کے مطابق مغربی یورپ میں 24 -اور شمالی امریکا میں -41 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے عالمی اعتماد کا اسکور نیچے آ گیا۔ تاہم، دنیا دیگر خطوں کے مقابلے میں،اِن دونوں خطوں میں یہ شرح اب بھی بلند ہے۔فی الحقیقت، ایشیا پیسفک میں اعتماد میں غیر معمولی اضافہ یعنی 11 +اور جنوبی ایشیا میں +20ہوا ہے جبکہ گزشتہ سروے کے مطابق اس میں کمی واقع ہوئی تھِی۔