کراچی بلو نے کراچی اورنج کو شکست دیدی

276

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ایچ اے انٹر کلب ہاکی چمپین شپ کا اغاز ہوگیا، افتتاحی میچ میں کراچی یوتھ بلو نے کراچی یوتھ اورنج کو 1-2 سے شکست دیدی، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ نے ہٹ لگا کر چمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔ونگ سندھ کی جنرل منیجر سیدہ شہلا رضا، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی، پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین، کے ایچ اے کے پیٹرن انچیف میجر جنرل ریٹائرڈ طارق حلیم سوریبھی موجود تھے۔کھیلے گئے میچ میں کراچی بلو نے کراچی اورنج کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی ۔