خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہے، شہلا رضا

353
صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا کاکے ڈبلیوسی سی آئی ملیر کی صدرنازلی عابد نثار اوردیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر ترقی نسواں سندھ اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین تاجروصنعتکاروں کی حوصلہ افزائی پیپلز پارٹی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سندھ حکومت خواتین تاجروں کو تجارت وصنعت کے شعبوں میں ہر ممکن مواقع فراہم کررہی ہے اور اس حوالے سے درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے فیدریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی)کی سابق صدر اور قائمہ کمیٹی برائے انٹر پرینور سندھ ریجن کی کنوینراور کراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر (کے ڈبلیوسی سی آئی)کی بانی صدر نازلی عابد نثارکی سربراہی میں وفد کے ساتھ بلائے گئے اجلاس کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔شہلا رضا نے خواتین تاجروں کی حوصلہ افزائی اورترقی نسواں کے حوالے سے کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کی بانی صدر نازلی عابد نثار کی خدمات کو سراہا اورکراچی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر( کے ڈبلیو سی سی آئی)کے قیام پرمبارکباد بھی پیش کی۔