اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی

363

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.15روپے سے کم ہو کر171.10روپے اور قیمت فروخت171.25روپے ہو گئی۔