ٹریفک حاد ثے میں ایک جاں بحق ، دیگر واقعات میں 16 زخمی

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات و واقعات میںمیں 2افرادجاں بحق دیگر واقعات میں 16افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ کالج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی،شاہ لطیف ٹائون تھانے کی حدود شورہ گوٹھ سے 19سالہ ماجد علی ولد چنیسر خان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ دوسری جانب مومن آباد تھانے کی حدود پریشان چوک فقرکالونی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تھانہ تیموریہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل شکیل ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ مبینہ ٹائون تھانے کی حدود زبیدہ مسجد سیکٹر 10اسٹریٹ 7مکان نمبر 376میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 26سالہ شکیل ولد رضا خان زخمی ہوگیا ۔ جمشید کوارٹر تھانے کی حدود جہانگیر روڈ نمبر 2موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 21سالہ عامر عباس ولد آصف عباس زخمی ہوگیا ۔ سچل تھانے کی حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ چیپل گارڈن پشاوری آئس کریم کی دکان کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 26سالہ امجد ولد عبدالرحیم زخمی ہوگیا۔ کو رنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹائون اسٹریٹ ون مکان نمبر 123 میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر22سالہ آصف علی ولد میر دوست محمد زخمی ہوگیا ۔ شاہ فیصل کالونی نمبر 03 گوہر بیکری کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے50 سالہ امجد شاہ ولد سید علی زخمی ہوگیا ۔مدینہ کالونی تھانے کی سعید آباد میں تیز رفتاری کے باعث جی 7بس اور ڈی 19مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیاگیا ۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود جمالی گوٹھ اسکیم 33یوسی 4نزد علی الدین مرتضیٰ امام بارگا ہ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45سالہ محمد ولی ولد محمد زمان ، 25سالہ ناصر اللہ ولد امان اللہ ، 40سالہ اسد اللہ ولد شیر محمد اور 65سالہ عبدالرئوف ولد عالم خان زخمی ہوگئے ، مومن آبامیں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں آتشزدگی کے نتیجے میں وہاں موجود 3افرادجھلس گئے۔