وفاقی حکومت کا وزیرخزانہ شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ

539

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت ختم ہو گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شوکت ترین بطور مشیر خزانہ ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد شوکت ترین کی بطور مشیر تعیناتی کی منظوری دیں گے۔ اسحاق ڈار کی نشست پر الیکشنز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہ ہونے کی وجہ سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے۔ وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کی نشست پر عدالت عظمیٰ سے رجوع کررکھا ہے۔ شوکت ترین کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا گیا تھا۔ آئین کے مطابق 6 ماہ کے دوران رکن پارلیمنٹ نہ بننے کی صورت میں عہدہ چھوڑنا لازم ہے۔