حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا ہے، ترجمان وزارت خزانہ

194

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اس پر عوام ردعمل کے جواب میں ہے کہ حکومت نے آج 10 روپے 49 پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت صرف 2 روپے پیٹرولیم لیوی عوام سے وصول کر رہی ہے، حکومت کم سے کم ٹیکس لاگو کر رہی ہے، حکومت 30 روپے پیٹرولیم لیوی کی بجائے 5.62 روپے کی مد میں چارج کر رہی ہے، حکومت 17 فیصد سیلز ٹیکس کی بجائے 6.84 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت کواحساس ہے کہ عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے، اوگرا کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کی سفارش کی خبر درست نہیں، عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کر دیا۔