ملک میں کورونا سے مزید 24 جاں بحق، 893 نئے کیسز رپورٹ

187

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 24 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 24 مریض انتقال کرگئے جب کہ 893 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 974 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 8 ہزار 438 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 175 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 712 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 525 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 45 ہزار 938 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 572 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 926 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 833 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 14 ہزار 813 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 650 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 303 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 679 اموات اور 1 لاکھ 67 ہزار 668 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 402 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 637 ہے۔ اسلام آباد میں 937 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 3 ہزار 828 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 385 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 194 ہے۔ آزاد کشمیر میں 740 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 451 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 114 جب کہ فعال کیسز کی 129 ہے۔ صوبے میں 352 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 633 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 366 جب کہ فعال کیسز 73 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 107 مریض صحت یاب ہوئے۔