کابل ڈرون حملے؛ امریکا کی ہلاک افراد کے لواحقین کو معاوضے کی پیش کش

365

واشنگٹن: امریکا نے کابل میں حالیہ ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے بےگناہ شہریوں کے لواحقین کو معاوضے کی پیش کش کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی ان کے اہل خانہ کو امریکا منتقل کریں گے، ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ اگر متاثرین کے اہل خانہ امریکا منتقلی کی خواہش رکھتے ہو تو انہیں منتقل کیا جائے گا، امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ مل کر معاملے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے کابل ڈرون حملے میں داعش کے دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔