سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن

472

سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔ ایف بی آر دفاتررات 12  اور نیشنل بینک رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہو گی مقررہ تاریخ کے بعد ہزار روپے یومیہ جرمانہ اور 2 سال قید بھی ہو سکتی ہے، ۔

آن لائن پورٹل روانی کے ساتھ چل رہا ہےاور استعداد کار میں بھی  اضا فہ کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مختیار حسین تھہیم کا کہنا ہے کہ اپنا ٹیکس گوشوارہ بروقت فائل کرنے سے ہی قومی فریضہ کی ادائیگی ممکن ہے۔

یاد رہے کہ ایف بی آر پہلے ہی کئی بار واضح کرچکا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی۔