باغ میں رکھے بظاہر عام مجسمے ہزاروں سال پرانے نکلے

461

ایک برطانوی باغ میں رکھے ہوئے مجسموں کے ایک جوڑے کو ابتدائی طور پر 18 ویں صدی کے مصری نمونوں کی نقل سمجھا جاتا تھا لیکن ایک نیلامی میں ان کی قیمت 265،510 ڈالر لگ گئی جب پتہ چلا کہ یہ ہزاروں سال پرانے ہیں۔

مینڈر نیلام گھر نے بتایا کہ ایک جوڑے نے انگلینڈ میں اپنے گھر سے رابطہ کیا کہ وہ اپنے گھر کی کچھ اشیاء فروخت کرنا چاہتے ہیں اور ان میں مجسموں کا ایک جوڑا بھی ہے جو ان کے باغ میں 15 سال سے موجود ہے.

جوڑے نے بتایا کہ یہ مجسمے ایک نیلامی سے چند سو ڈالر میں خریدے گئے تھے اور خیال کیا جاتا رہا کہ یہ 18 ویں صدی کے مصری نمونوں کی نقلیں ہیں۔

نیلامی کے انتظامات کرنے والے جیمز مینڈر نے کہا کہ مجسموں کی اصلیت کے بارے میں سوال نہیں اٹھایا گیا اور توقع تھی کہ وہ 410 سے 680 ڈالر میں فروخت کریں گے لیکن بولیاں اس وقت آسمان کو چھونے لگیں جب خریداروں نے کہا کہ مجسمے ہزاروں سال پرانی مصری اشیاء ہوسکتے ہیں.

مینڈر نے کہا کہ مجسمے 265،510 ڈالر میں ایک بین الاقوامی آرٹ گیلری میں فروخت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گیلری کے مالکان نے مجسموں کے معائنہ سے معلوم کیا کہ وہ واقعی فرعون کے زمانے سے تعلق رکھتے ہیں.