معاملات طے ہوچکے، جمعہ تک سب ٹھیک ہوجائے گا، شیخ رشید

670
وفاقی حکومت کی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روکنے کیلیے تجویز

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا  ہے کہ معاملات طے ہوچکے ہیں، اگلے جمعہ تک سب ٹھیک ہوجائے گا، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ بہت جلدی گھبرا جاتے ہیں، اس معاملے پر عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے لیا ہے، میرے پاس جو اطلاعات ہیں، اس کے مطابق سب کچھ طے ہوچکا ہے، ہوسکتا ہے کل اعلان ہو جائے یا پیر کو۔

انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ آیا ہوں، اسی کے ساتھ جاوں گا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے اور معاملات طے ہوگئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایسی ناکارہ اپوزیشن ملی ہے، حکومت کا چوتھا سال ہے، اس سال کارکردگی دکھانی ہے، پانچواں سال تو الیکشن کا ہوتا ہے۔