اس حکومت کے ہوتے ہوئے معیشت نہیں چلے گی، ن لیگ

553
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی، اس حکومت کے ہوتے ہوئے غریب دووقت کی روٹی اور روزگاری سے محروم ہوجائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف پر معیشت اور قوم کو قربان کررکھا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،ٹیکس چھوٹ والی اشیاپر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگاناعوام کےساتھ نا انصافی ہے۔