“بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے”

211

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمداللہ  بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے، وزیر اعظم نے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا کہ لیکن وہ ریلیف کہیں بھی نظر نہیں آرہاہے۔

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا ہدف غربت کو مٹانا  نہیں بلکہ غریب کا خاتمہ کرنا ہے، اس حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی  کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک کا اضافہ کیا ہے، دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔