جدید آلات سے لیس بیساکی

984

سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے بصارت سے محروم افراد کیلئے بیساکی کو ایک تکنیکی اپ گریڈ دیا ہے تاکہ وہ ممکنہ رکاوٹوں سے بہتر طور پر بچ سکیں۔

سائنس روبوٹکس کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں محققین نے بتایا کہ یہ آگمنٹیڈ کین(بیساکی) کہلاتی ہے اس میں لگائے گئے نئے آلات متعدد سینسرز اور بدیہی فیڈ بیک میکانزم سے لیس ہیں تاکہ گھر کے اندر اور باہر کی رکاوٹوں میں صارفین کی رہنمائی کی جا سکے اور انہیں تیزی سے چلنے کے قابل بنایا جا سکے۔

نئی چھڑی میں ایسی ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو صارفین کو اس کے آن بورڈ سسٹم میں پہلے سے پروگرام شدہ مخصوص مقامات کی رہنمائی میں مدد فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق ، اضافی اصلاحات کے ساتھ ، نئی چھڑی دنیا بھر کے 250 ملین سے زیادہ لوگوں کی مدد کر سکتی ہے جنہیں بصری خرابی کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں دشواری ہوتی ہے۔