بنگلہ دیشی جزیرہ روہنگیائی مسلمانوں کا جیل بن گیا

642

بنگلہ دیش کے دور دراز جزیرے میں پناہ گزیں روہنگیائی مسلمانوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی ایک کاپی لیک ہوئی ہے جس میں جزیرے کو روہنگیائی مہاجرین کی ایک جیل کے طور پر پیش کیا گیا ہے.

الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے معاہدے میں روہنگیائی مسلمانوں کیلئے بنگلہ دیش میں آزادانہ نقل و حرکت کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

لیک کاپی ظاہر کرتی ہے کہ معاہدہ میں اس بات کی کوئی ضمانت موجود نہیں کہ روہنگیائی مہاجرین بنگلہ دیش میں آزادانہ طور پر نقل و حرکت کرسکتے ہیں.

بنگلہ دیش کی حکومت نے روہنگیائی مہاجرین کے احتجاج اور انسانی حقوق تنظیموں کی مخالفت کے باوجود تقریبا 19،000 پناہ گزینوں کو میانمار کے سرحدی کیمپوں سے بھاسان چار جزیرے پر منتقل کر دیا ہے. انسانی حقوق رپورٹس میں اس جزیرے کو ایک جیل سے تشبیہ دی ہے.