کویت کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

508

کویت نے لبنان میں اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ دیں جبکہ ملک میں موجود شہریوں کو لبنان کا فضائی سفر ملتوی کرنے کا بھی کہا ہے.

کویتی سرکاری نیوز ایجنسی کونا کے مطابق گزشتہ روز لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد کویت نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے اور ملک سے جانے والے شہریوں کو اس میں داخلے سے منع کیا ہے.

کل صبح نامعلوم مسلح افراد نے بیروت میں پیلس آف جسٹس کے قریب حزب اللہ گروپ اور امل موومنٹ کے حامیوں کے احتجاج پر فائرنگ کی جس سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

یہ احتجاج گزشتہ سال بیروت بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات کی سربراہی کرنے والے جج طارق بتر کو ہٹانے کے مطالبے کے لیے کیا گیا تھا ، کیونکہ عدالت نے ان کے خلاف ایک شکایت خارج کر دی تھی اور انہیں تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔