رواں ہفتے 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

1207

اسلا م آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رواں ہفتے مہنگائی میں 0.20فیصد اضافہ ہوا،مہنگائی کی مجموعی شرح 12.66فیصد ہوگئی،رواں ہفتے 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ لہسن، چاول، مٹن ، آلو، گڑ مہنگی ہونے والی اشیامیں شامل ہیں، برانڈڈ گھی فی کلو 2 روپے 99 پیسے مہنگا ہوا ہے، برانڈڈگھی کا ڈھائی کلو کا کا ٹن 6 روپے 90 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 14.12 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر 11روپے 67پیسے فی کلو مہنگا  ہوا ہے، آلو کی قیمت میں 1روپے فی کلو اضافہ ہواہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔