مہنگائی کا نیا سونامی؛ گھی اور آئل 109 روپے تک مہنگا

599

مہنگائی کا نیا طوفان، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی  کی فی کلو قیمت میں 109 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کے سونامی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کھانے پینے کی اشیا میں ہوشرباء اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر  قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر  گھی کا  10 لیٹر کین ایک ہزار90 روپے مہنگا ہوا ہے۔10لیٹرگھی کا کین 2500 سے بڑھ کر3ہزار590روپے کاہوگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کااضافہ کیا گیا ہے۔ کوکنگ آئل 1332 بڑھ کر 1795 روپے تک پہنچ گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے مقرر کی گئی ہے۔

میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی  قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے مقررکی گئی ہے۔