۔ 2022کے فٹبال ورلڈ کپ میں رسائی کیلیے انگلینڈ اگر مگر کا شکار

391

لندن (جسارت نیوز)ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ آئی میں انگلینڈ اور ہنگری کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ۔ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ آئی میں ہنگری نے انگلینڈ کیخلاف 24ویں منٹ میں سللائی کے پینلٹی گول کی وجہ سے برتری حاصل کی ۔37ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نیگول برابر کردیا لیکن دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی، یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔خیال رہے کہ گروپ آئی میں انگلینڈ 21پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے لیکن اسے ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 4پوائنٹس درکار ہیں اور اس کے 2میچز باقی ہیں۔12نومبرکو انگلینڈ کا مقابلہ البانیہ سے ہوگا جو 15پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 15نومبر کو انگلینڈ ٹیم سان مرینو سے مقابلہ کرے گی۔ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے انگلینڈ کو ان دونوں میں سے کم از کم ایک میچ جیتنا اور دوسرا برابرکرنا ہوگا۔ اسی گروپ میں17 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی ٹیم اگر اپنے آخری دونوں میچز جیت گئی اور انگلینڈ کو آخری 2 میں سے کسی ایک میچ میں شکست ہوئی تو پولینڈ بھی گول ڈیفرنس پر ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرسکتا ہے۔