پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کا حجم 50 ارب ڈالرز سے کم ہوگیا ہے

263

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کا حجم100ارب ڈالرز سے نیچے آنے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹس کی فہرست سے اخراج ہواتاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں بہترین منافع دینے والی مارکیٹ ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج جرنلسٹ کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج فرخ ایچ خان کا کہنا تھاکہ اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںسرمایہ کا حجم50ارب ڈالرز کی سطح سے بھی گرگیا ہے،افغان صورتحال،روپے کی بے قدری اور عالمی منڈی میںخام تیل اور اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوںنے پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کیا ہے،تاہم اس کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں بہترین منافع دینے والی مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں اسٹاک ایکس چینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس نے ڈالرز ٹرم میں 19 فیصد منافع دیا ہے،اسٹاک مارکیٹ میں طویل المدتی سرمایہ کاری میں فائدہ ہے ،سرمایہ کار یومیہ حصص کی خریداری کے بجائے طویل مدتی سرمایہ کاری کریں، کیونکہ طویل المدت سرمایہ کاری میں فائدہ ہے،حکومت نے نئی لسٹنگ پر دیا گیا ٹیکس کریڈٹ واپس لے لیاہے،نئی کمپنیوں کی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ سے حکومت کو فائدہ کے بجائے نقصان ہوا ہے،نئی کمپنیوں کی لسٹنگ پر پہلے دو سال 25 فیصد اور اگلے دوسال دس فیصد ٹیکس چھوٹ ہے،نئی کمپنیوں کی لسٹنگ پر کمپنئوں کو 15 کروڑ روپے کی ٹیکس کی چھوٹ ملی تھی ،ان کمپنیوں کے حصص کی تجارت پر کیپٹل گین ٹیکس کئی گنا زیادہ تھا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں لسٹ ہونے والی کمپنیوں کو ٹیکس کریڈٹ کی چھوٹ جاری رکھی جائے،لسٹنگ سے ڈاکیومنٹیشن سرمایہ کاری اورحکومت کی ٹیکس آمدنی بڑھتی ہے اور یہ بات آئی ایم ایف کو سمجھائی جائے۔انکا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے آن لائن اکائونٹ کھولنے کی سہولت متعارف کرادی ہیایس ایم ای کائونٹر کی پہلی لسٹنگ آئندپ چندماہ میں متوقع ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ کا نیا ٹریڈنگ سسٹم رواں ماہ میں کام شروع کردے گا۔