ایف پی سی سی آئی الیکشن کے لیے یو بی جی تیار ہے افتخار علی ملک

431

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ سال2022کے ایف پی سی سی آئی سالانہ انتخابات کیلئے یو بی جی نے مربوط حکمت عملی تیار کرلی ہے اور ملک بھر میں نوجوانوں کی ٹیمیں تیارکرکے انہیں اہم فرائض سونپ دیئے ہیں،آئندہ فیڈریشن انتخابات میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ اورسینئرنائب صدر کے منصب کیلئے ہمارے امیدوارمحمدحنیف گوہر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز کے مطابق چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک نے یو بی جی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرنعمان بٹ سے گفتگو میں کہا کہ یو بی جی کی قیادت فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے مفاد پرستوں کا صفایا کرکے ہی دم لے گی اور ہمارے تمام امیدوار فیڈریشن کے وسائل کو ہڑپنے والوں کو انکے گھروں کیلئے روانہ کردیں گے۔اس موقع پر سینئرتاجررہنما ریاض الدین شیخ، تنویراحمد شیخ،چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ریپ)علی حسام اصغراوردیگر بھی موجود تھے۔افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی کی طرف سے فیڈریشن الیکشن کیلئے اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا جارہا ہے ، یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے ۔