فرنیچر کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ڈائریکٹر زارا فیصل

507

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا آغاز آج (جمعہ 15 اکتوبر) سے ہوگا۔ نمائش میں 50 سے زائد مقامی مینوفیکچررز اپنی مصنوعات مشتہر کریں گے۔ 6 ماہ بعد فرنیچر نمائش کے ذریعے کراچی ایکسپو سینٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونگی۔ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو کی ڈائریکٹر زارا فیصل نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی سطح پر تیار کردہ فرنیچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے معیاری ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے ملک کے بڑے فرنیچر برانڈ متعارف کرائے جارہے ہیں۔ نمائش کے منتظمین نے شرکاء کیلئے فیس ماسک لازمی قرار دیا ہے۔ تین روزہ 35 ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو میں حکومتی اعلی شخصیات و تاجر برادری کے رہنماء شرکت کرینگے۔تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو میں اعلی حکومتی و تاجر برادری کے رہنماء شرکت کرینگے۔