ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان رہا

227

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں جمعرات کوروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کارجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید171روپے سے بڑھ کر 171.15روپے اور قیمت فروخت 171.10 روپے سے بڑھ کر171.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.40روپے سے بڑھ کر 171.60 روپے اور قیمت فروخت171.80روپے سے بڑھ کر172روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں1.30روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 196.60روپے سے بڑھ کر 197.80روپے اور قیمت فروخت198.20روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی۔اسی طرح 1.70 روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.80روپے سے بڑھ کر233.50روپے اور قیمت فروخت233.80روپے سے بڑھ کر235.50روپے ہو گئی ۔