بیروت دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج کو برطرف کیا جائے حزب اللہ نے حکومت سے علاحدگی کی دھمکی دے دی

467
بیروت: لبنان میں گزشتہ برس ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج کی برطرفی کے لیے حزب اللہ اور امل مومنٹ کے کارندے احتجاج کررہے ہیں، سیکورٹی فورسز مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیارہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں حزب اللہ نے گزشتہ برس بیرو ت دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے جج کو برطرف نہ کرنے پر حکومت سے علاحدہ ہونے کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں حزب اللہ اور امل موومنٹ کے کارندوں نے احتجاج کیا۔ اس دوران کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھرپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جج طارق بیطار بندرگاہ پر میں دھماکوں میں حزب اللہ کو مجرم ٹھہرانے کافیصلہ سنانے والے ہیں۔