شمالی فلپائن میں طوفان کمپاسو سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

330
منیلا: شمالی فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث علاقہ زیر آب ہے‘ امدادی اہل کار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی فلپائن میں کمپاسو طوفان کی زدمیں 30 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے 325 مکانات پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں اور 10 شہروں میں بجلی جانے سے شہریوںکو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔واضح رہے کہ فلپائن کے شمالی علاقے میں مسلسل بارش اور سیلاب کے دوران کئی علاقوں میں تودے گرنے کے باعث اکثر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کے اہل کار متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔