پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ، کارروائیوں میں 10 گرفتار

220

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز چورنگی پرپولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جب کہ پولیس نے شہرکے مختلف پرکی گئی کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار شدگان میں نوعمر موٹرسائیکل چوروں سے موٹر سائیکلیں خریدنے والا بھی شامل ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز چورنگی پر پیالہ ہوٹل پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکوہلاک جب کہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا تیموریہ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار 2مسلح ملزمان شہری سے گاڑی چھیننے کی کوشش کر رہے تھے ،شہری نے مزاحمت کی اور ملزم کو دبوچ لیا ،چند قدم پر کھڑی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس کو دیکھ کرملزمان نے فائرنگ کردی اس شہری اورپولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا تاہم اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاش اسپتال منتقل کرکے اس کی شناخت کوشش شروع کردی،کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کر نے والے ایک بین الصوبائی گروہ کے 4کارندوںکو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے 6 مسروقہ کاریں اور 2 پستول بر آمد ہوئے ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیربروہی کے مطابق گروہ کا سرغنہ عامر شہباز ہے جس نے اقراء یونیورسٹی سے بی ایس فنانس اکاونٹس کیا ہواہے۔گروہ کو اسلام آباد سے چلایا جاتا ہے اور کراچی سے چوری کی جانے والی کاریں ٹیمپرنگ کے بعد پنجاب، کے پی کے اور اسلام آباد میں فروخت کی جاتی ہیں۔ جبکہ اسلام آباد سے گاڑیاں چوری کرکے کے پی کے اور سندھ میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ملزمان نے کراچی سے 20 گاڑیاں اور اسلام آباد سے ایک درجن سے زائد گاڑیاںچوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ بشیر بروہی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت ہوئی، گرفتارملزمان میں عمرشہباز،تنویر الحق،حیدر خان اور منصور ملک شامل ہیں۔ملزم تنویر الحق نے چوری کی گاڑیا ں فروخت کر نے کے لیے واٹس اپ گروپ بنا رکھے ہیں، جس میں چوری کی گاڑیاں بیچی جا تی ہیں، واٹس ایپ گروپ میں ایک شوروم مالکان بھی شامل ہے، چوری کی کارخریدنے میں بڑی تعداد شوروم مالکان بھی ملوث ہیں۔ ابراہیم حیدری پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری میں ملوث ایک 4رکنی گروہ کوگرفتار کرلیاگروہ موٹرسائیکل چوری کی واراداتوں کے علاوہ منشیات کی فروخت میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 کلو سے زائد چرس اور تین مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں ۔ ملزمان میں علی عباس عرف ملو، محمد احسن عرف جمن، نبیل احمد عرف چٹا اور محمد ساجد شامل ہیں،سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش مفرور ملزم طلحہ گل کو منشیات سمیت گرفتار کرلیاملزم سے ایک کلو 250 گرام چرس برآمد ہوئی، نبی بخش پولیس نے کچھ دن قبل گرفتار ہونے والے 3موٹر سائیکل چور بچوںکی نشاندہی پر ان سے موٹرسائیکل خریدنے والے ملزم ارشاد علی ولد حسن علی کو گرفتار کرلیا،جس کے قبضہ سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور 120 گرم چرس برآمد ہوئی ۔