اے کے ڈی گروپ کاپریس کیلیے 1کروڑ20لاکھ روپے کا پیکیج

594

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے کراچی پریس کلب اور صحافیوں کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے،جس کے تحت کتیانہ میمن اسپتال میں ایک کروڑ روپے سالانہ میڈیکل گرانٹ اور کلب کی کینٹین کے لیے 20لاکھ روپے شامل ہیں۔ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ صحافی برادری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو میڈیکل کے مسائل کا مسلسل سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے کتیانہ میمن اسپتال میں سالانہ ایک کروڑ روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔