وفاقی حکومت کا عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

627

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 19اکتوبر بروز منگل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی ، تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے پہلے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا اور ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی ہے۔