سعودی عرب: نمازیوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار

505

سعودی عرب میں تمام مساجد کی انتظامیہ کو نمازیوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کر دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے مملکت کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو تاحکم ثانی ‏نمازیوں کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ساتھ میں مساجد کی انتظامیہ کو تاکید بھی کی ہے کہ پہلے کی طرح کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے ‏ہوئے وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی جائے۔

وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ صحت کے اداروں کی طرف سے نئی ہدایت ملنے پر سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی ‏جائے گی لیکن تاحکم ثانی نمازیوں کے مابین صفوں میں سماجی فاصلے برقرار رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ مملکت میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہونے پر وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں ‏یومیہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کر بڑھا دی ہے۔

وزارت نے روزانہ عمرہ ادا کرنے والوں کی تعداد اور نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ‏ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ‏روزانہ ایک لاکھ افراد عمرہ ادا کرسکیں گے جب کہ نمازیوں کی تعداد 60 ہزار تک بڑھا دی ‏گئی ہے۔