پی آئی اے نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

404

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے تاحکم ثانی کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا، پی آئی اے نے اقوام متحدہ،عالمی بینک،آئی ایم ایف  اور صحافیوں کا انخلا کیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن کیا، کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا اور مشکل حالات کے باوجود کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے 11 ستمبر سے کابل کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیاتھا۔  کابل ایئرپورٹ پر خدمات کی بحالی کیلئے افغان سول ایوی ایشن نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ایئرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز ہینڈل کی۔

کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔پروازوں کے ذریعے بین الاقوامی صحافیوں کو کابل پہنچایا گیا اور  عالمی بینک، غیرملکی میڈیا ٹیم کو واپس لایا گیا۔